پارلیمانی سیکرٹریز کیلئے کروڑوں کی گاڑیاں

پنجاب حکومت کا پارلیمانی سیکرٹریز کیلئے کروڑوں کی گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک:پنجاب حکومت نے پارلیمانی سیکرٹریز کے لئے کروڑوں روپے کی لگژری گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ کیا ہے ۔
ذرائع کے مطابق پارلیمانی سیکرٹریز اور افسران کے لیے 61کروڑ 24لاکھ 75ہزار روپے کی لاگت سے 76 لگژری گاڑیاں خریدی جائیں گی۔
پارلیمانی سیکرٹریز کے لیے 22کروڑ روپے کی لاگت سے 29 لگژری گاڑیاں، اور ایس اینڈ جی اے ڈی کیلئے 9 کروڑ 96 لاکھ سے 15گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ کیاگیا ہے ۔
ذرائع نے بتایا کہ ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب نے 76 لگژری گاڑیاں خریدنے کی درخواست کی تھی۔
ایس اینڈ جی اے ڈی نے پروٹوکول کیلئے3کروڑ 61لاکھ روپے کی لاگت سے دو لگژری گاڑیاں بھی خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبائی وزرا کے پروٹوکول کیلئے 20کروڑ 90 لاکھ روپے کی لاگت سے 30 لگژری گاڑیاں بھی خریدی جائیں گی۔

مزید پڑھیں:  خیبر گرلز میڈیکل کالج پشاور کےزیر اہتمام نیشنل انڈر گریجویٹ میڈیکل ریسرچ کانفرنس