غیر ملکی سیاح نہ بھیجے جائیں

غیر ملکی سیاح نہ بھیجے جائیں ، کئی اضلاع کی صوبائی حکومت سے درخواست

ویب ڈیسک: ضلع سوات میں غیر ملکی سفیروں پر حملے کے بعد متعدد اضلاع کی جانب سے حکومت سے درخواست کی گئی ہے کہ غیر ملکی سیاح نہ بھیجے جائیں۔
تفصیلات کے مطابق انتظامیہ نے صوبائی حکومت کو غیر ملکی سیاح نہ بھیجنے کی درخواست کردی ہے۔ محکمہ داخلہ خیبرپختونخوا ذرائع کا کہنا ہے کہ ہزارہ ،ملاکنڈ ڈویژن اور وسطی اضلاع کے کئی ڈپٹی کمشنرز اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرز کی جانب سے مراسلے ارسال کئے گئے ہیں۔
ان مراسلوں میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ امن و امان کی صورتحال مخدوش ہے، ایسے میں غیر ملکی سیاحوں کی سیکیورٹی کسی چیلنج سے کم نہیں، ان حالات میں بہتر یہی ہے کہ ان غیر ملکی سیاحوں کو نہ بھیجا جائے۔
خیبر پختونخوا کے کئی اضلاع اپر و لوئر چترال، سوات، دیر، مردان، ہری پور اور دیگر اضلاع میں بڑی تعداد میں غیر ملکی سیاح ہر سال آتے ہیں۔
رواں برس بھی 6 ہزار سے زائد سیاح خیبر پختونخوا آئے ہیں تاہم اب ان سیاحوں کی سکیورٹی کا انتظام انتظامیہ اور پولیس کیلئے مشکل ہوگیا ہے۔
غیر ملکی سیاحوں کو این او سی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کی جاتی ہے اور صوبائی حکومت کو اس بابت صرف آگاہ کیا جاتا ہے۔ خیبر پختونخوا کے کئی اضلاع اپر و لوئر چترال، سوات، دیر، مردان، ہری پور اور دیگر اضلاع میں بڑی تعداد میں غیر ملکی سیاح ہر سال آتے ہیں۔
ان حالات میں کئی اضلاع کی جانب سے حکومت سے درخواست کی گئی ہے کہ غیر ملکی سیاح نہ بھیجے جائیں۔ ان مراسلوں میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ امن و امان کی صورتحال مخدوش ہے، ایسے میں غیر ملکی سیاحوں کی سیکیورٹی کسی چیلنج سے کم نہیں،

مزید پڑھیں:  سوات میں چیک پوسٹ حملہ ،ایک پولیس اہلکار زخمی