چیف جسٹس نے پریکٹس اینڈ پروسیجر

چیف جسٹس نے پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کا اجلاس آج بلا لیا

ویب ڈیسک: چیف جسٹس نے پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کا اجلاس آج بلالیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کا اجلاس آج بروز منگل صبح 9 بجے سپریم کورٹ میں منعقد ہوگا۔
اجلاس آرٹیکل 63 اے کی نظرثانی درخواستوں کی سماعت میں جسٹس منیب اختر کے بینچ میں نہ بیٹھنے کے خط کے بعد بلایا گیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس کے تحت 3 رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے، کمیٹی نے گزشتہ اجلاس میں 2018 سے زیرالتوا 14 نظرثانی درخواستوں پر 9 لارجر بینچ تشکیل دئیے تھے۔
یاد رہے کہ چیف جسٹس نے پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کا اجلاس آج بلالیا ہے۔

مزید پڑھیں:  کوہاٹ: ینگ ڈاکٹرز کا ہسپتالوں میں سیاسی مداخلت پر احتجاج کا اعلان