شہبازشریف اور حمزہ کی ریلیف

نیب ترمیمی قانون کے تحت شہبازشریف اور حمزہ کی ریلیف کی درخواست

ویب ڈیسک: نیب ترمیمی قانون کے تحت رمضان شوگر مل ریفرنس میں وزیراعظم شہبازشریف اور ان کے بیٹے حمزہ نے ریلیف کی درخواست دائر کر دی۔
ان کے وکیل نے عدالتی دائرہ اختیار سے متعلق احتساب عدالت میں درخواست دائر کر دی، جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ نئے نیب قانون کے تحت ریفرنس پر سماعت کا اختیار احتساب عدالت کا نہیں، اس لئے عدالت ریفرنس واپس چیئرمین نیب کو ارسال کرے۔
بعد ازاں احتساب عدالت نے درخواست پر نیب سے 11 اکتوبر تک جواب طلب کر لیا۔ دوسری طرف عدالت نے شہباز شریف کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کر لی۔
یاد رہے کہ نیب ترمیمی قانون کے تحت رمضان شوگر مل ریفرنس میں وزیراعظم شہبازشریف اور ان کے بیٹے حمزہ نے ریلیف کی درخواست دائر کر دی۔

مزید پڑھیں:  وفاقی حکومت کا 6وزارتیں ،ڈیڑھ لاکھ ملازمتیں ختم کرنے کا اعلان