راولپنڈی احتجاج میں رکاوٹوں پر صوبائی

راولپنڈی احتجاج میں رکاوٹوں پر صوبائی حکومت کا دبنگ فیصلہ

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کے راولپنڈی احتجاج میں رکاوٹوں پر صوبائی حکومت کی جانب سے قانونی کارروائی کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی احتجاج کے لیے خیبرپختونخوا سے جانے والے قافلوں کے راستوں کی بندش کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
صوبائی حکومت نے راستوں میں کھری کی جانے والی رکاوٹوں اور پرامن مظاہرین پر شیلنگ کے حوالے سے ایڈووکیٹ جنرل سے رائے طلب کر لی، جس پر ایڈووکیٹ جنرل کے پی شاہ فیصل سے مشاورت مکمل ہو گئی ہے۔
ایڈووکیٹ جنرل نے بتایا کہ صوبے کے منتخب وزیراعلیٰ اور عوام کو روکنا آئین کے آرٹیکل 15 کی خلاف ورزی ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ راستے بند کرنا اور شیلنگ پر علیحدہ کیسز ہوسکتے ہیں۔ خیبر پختونخوا اور پنجاب میں ایف آئی آرز درج ہو سکتی ہیں۔
ذرائع کے مطابق راستوں کی بندش اور شیلنگ کے خلاف مقدمات کے لیے وزیراعلیٰ پختونخوا پارٹی لیڈرشپ سے مشاورت بھی کریں گے، جس کے بعد مزید کارروائی کی جائے گی۔
یاد رہے کہ راولپنڈی احتجاج کے موقع پر راستے میں کنٹینر لگا کر انہیں بند کر دیا گیا تھا جبکہ اٹک اور اس کے بعد بھی پرامن مظاہرین پر شیلکنگ کی گئی تھی۔ راولپنڈی احتجاج میں رکاوٹوں پر صوبائی حکومت کی جانب سے قانونی کارروائی کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  حزب اللہ کے پیجرز دھماکوں میں بھارتی شہری کے ملوث ہونے کا انکشاف