پولیو کے مزید2 کیس رپورٹ

پولیو کے مزید2 کیس رپورٹ ، رواں سال تعداد 26 ہوگئی

ویب ڈیسک: پولیو کے مزید2 کیس رپورٹ ہونے سے ملک میں رواں سال تعداد 26 ہوگئی، تفصیلات کے مطابق نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ اسلام آباد میں پولیو کے خاتمے کیلئے ریجنل ریفرنس لیبارٹری نے پولیو کے دو نئے مریض بچوں کی تصدیق کر دی ہے۔
پولیو کے مزید2 کیس رپورٹ ہونے کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ایک کیس کراچی شرقی اور دوسرا کیس صوبہ سندھ کے ضلع سجاول سے رپورٹ کیا گیا ہے۔
دونوں اضلاع میں اس سال رپورٹ ہونے والا یہ پہلا کیس ہے منگل کے روز نئے کیس تشخیص ہونے کے بعد سندھ میں پولیو سے متاثرہ بچوں کی تعداد سات ہوگئی ہے، جبکہ ملک بھر میں رواں سال پولیو وائر س سے متاثرہ بچوں کی تعداد 26 ہو گئی ہے۔
ان میں صوبہ بلوچستان سے 15کیسز، صوبہ سندھ سے 7 اور خیبر پختونخوا سے دو کیس رپورٹ کئے گئے ہیں، پنجاب اور اسلام آباد سے رواں سال کے دوران پولیو کا ایک ایک کیس رپورٹ ہوا ہے۔
اس موذی بیماری سے بچنے کیلئے حکومتی سطح پر بیش بہا کوششیں‌کی جاتی رہی ہیں تاہم اس دوران بعض علاقوں میں‌والدین اپنے بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلانے سے قاصر بھی رہے ہیں.
ان حالات میں پولیو کیسز دوبارہ سے بڑھنے لگے ہیں اور اب یہ کیسز بڑھتے بڑھتے 26 تک جا پہنچے ہیں.

مزید پڑھیں:  توشہ خانہ کیس: عمران خان اور بشریٰ بی بی پر فرد جرم کی کارروائی موخر