نوشہرہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ

نوشہرہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

ویب ڈیسک: نوشہرہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا ۔
واقعہ نوشہرہ کی تحصیل پبی کے علاقہ ڈاگ اسماعیل خان غازی آباد میں پیش آیا جہاں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو موت کے گھاٹ اتار دیا ۔
ملزمان واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔
ریسکیو ٹیم نے نے موقع پر پہنچ کر مقتول کی نعش کو میاں راشد حسین شہید میموریل ہسپتال پبی منتقل کردیا ۔
جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت عامر زمان ولد عبدل زمان عمر 45سال کے نا م سے ہوئی۔

مزید پڑھیں:  سیاسی جماعتوں کے احتجاج پر ریڈ زون پھر سیل، وزراء بھی پیدل چلنے پر مجبور