8اسرائیلی فوجی ہلاک

حزب اللہ کے ساتھ جھڑپ میں 8اسرائیلی فوجی ہلاک

ویب ڈیسک: جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے ساتھ جھڑپ میں 8اسرائیلی فوجی ہلاک ہو گئے ۔
اسرائیلی فوج نے تصدیق کی ہے کہ جنوبی لبنان میں لڑائی کے دوران اسرائیلی فوج کے 3کیپٹن سمیت 8اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے بدھ کے روز لبنان میں داخل ہونے کی کوشش کی جس دوران اسرائیل فوج اور حزب اللہ کے جنگجوئوں کے درمیان تصادم ہوا۔
حزب اللہ نے اسرائیل فوج کی لبنان میں زمینی راستے سے داخل ہونے کی کوشش ناکام بنا دی اور اس دوران اسرائیلی فوج کو بھاری جانی نقصان بھی ہوا۔
سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیوز میں بھی اسرائیلی فوجیوں کو ہیلی کاپٹروں کے ذریعے منتقل کرتے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔
واضح رہے کہ اسرائیل نے اپنی فوج کی ڈویژن 98 جوکہ 10 سے 20 ہزار فوجیوں پر مشتمل ہے اسے لبنان کی سرحد پر تعینات کر رکھا ہے اور اسرائیل نے لبنان میں زمینی کارروائی کرنے کا اعلان بھی کیا ہے۔
اسرائیل نے لبنان پر کئی روز کی شدید ترین فضائی بمباری کے بعد پیر کو لبنان پر زمینی حملہ کیا تھا۔
زمینی حملے کے آغاز میں اسرائیل نے سرحدی علاقوں کو توپ خانے اور ٹینکوں سے ٹارگٹ کیا تھا۔
حزب اللہ کے عبوری کہا تھا کہ اسرائیل اپنے مقاصد میں کامیاب نہیں ہوگا اور ہم جیتیں گے جس طرح ہم 2006 کی لڑائی میں اسرائیل سے جیتے تھے۔

مزید پڑھیں:  حزب اللہ کا اسرائیل پر بڑا حملہ، ملٹری بیس کو نشانہ بنا لیا