چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کیخلاف

چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کیخلاف آج سماعت ہوگی

ویب ڈیسک: چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کیخلاف آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کردی گئی ہے، جس پر آج سماعت ہوگی۔
شہری اکمل خان باری نے بیرسٹر سردار لطیف کھوسہ کی وساطت سے چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کیخلاف درخواست دائر کی ہے۔
رجسٹرار آفس سے جاری کردہ کاز لسٹ کے مطابق چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کے خلاف درخواست سماعت کے لئے مقرر کردی گئی ہے۔
چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ آج درخواست پر سماعت کریں گے۔

مزید پڑھیں:  توشہ خانہ کیس: عمران خان اور بشریٰ بی بی پر فرد جرم کی کارروائی موخر