بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانتوں

عمران خان اور بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانتوں میں 21 اکتوبر تک توسیع

ویب ڈیسک: بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانتوں میں 21 اکتوبر تک توسیع کر دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق سیشن عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے بانی کی 6 اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ایک مقدمے میں عبوری ضمانت میں توسیع کر دی۔
اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کے جج افضل مجوکا نے بانی پی ٹی آئی کی 6 اور بشریٰ بی بی کی ایک مقدمے میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست پر سماعت کی، اس موقع پر عمران خان کے وکیل زاہد بشیر عدالت میں پیش ہوئے۔
وکیل زاہد بشیر نے سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کرتے ہوئےکہا کہ سینئر کونسل لاہور میں دیگر کیسز میں مصروف ہیں اور سلمان صفدر آج عدالت پیش نہیں ہو سکتے۔
بعد ازاں عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی 6 اور سابق خاتون اول کی ایک مقدمےمیں عبوری ضمانت میں 21 اکتوبر تک توسیع کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔
یاد رہے کہ اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے بانی پی ٹی آئی اور سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانتوں میں 21 اکتوبر تک توسیع کر کے مقدمہ کی سماعت بھی 21 اکتوبر تک ملتوی کر دی ۔

مزید پڑھیں:  بابراعظم قومی کرکٹ ٹیم کی کپتانی سے مستعفی