وفاداریاں تبدیل کرانے کا الزام

آئینی ترامیم، پی ٹی آئی کا حکومت پر وفاداریاں تبدیل کرانے کا الزام

ویب ڈیسک: آئینی ترامیم کیلئے حکومتی کوششیں تیز کر دی گئی ہیں، ن لیگ اراکین اسی پارلیمنٹ سے نمبرز پورے کرنے کے دعوے کرنے لگے ہیں۔ دوسری طرف تحریک انصاف کی جانب سے حکومت پر پیسوں کے بل پر وفاداریاں تبدیل کرانے کا الزام لگایا جا رہا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جنید اکبر نے حکومت پر آئینی ترمیم کیلئے کروڑوں روپے دیکر اراکین کی وفاداریاں تبدیل کروانے کا الزام لگا دیا۔
مسلم لیگ ن کے رہنما بیرسٹر عقیل نے کہا ہے کہ آئینی ترمیم کیلئے اسی پارلیمنٹ سے نمبر پورے کریں گے۔
ان کے اس بیان سے تحریک انصاف کے رہنما جنید اکبر نے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ یہ ممکن ہے کہ حکومت کو مولانا فضل الرحمان کی ضرورت ہی نہ رہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ اس لئے ممکن ہے کیونکہ حکومت آئینی ترامیم کیلئے وفاداریاں تبدیل کروانے کیلئے 50 50 کروڑ کی پیشکش کررہی ہے۔
جنید اکبر نے مزید بتایا کہ ڈی چوک اسلام آباد میں احتجاج کیلئے ڈی سی اسلام آباد کو این او سی کیلئے درخواست نہیں دی گئی کیونکہ یہ سب جانتے ہیں کہ ہمیں اجازت نہیں دی جاتی اور اب کی بات بھی ایسا ہی ہونا تھا۔
انہوں نے کہا کہ ڈی چوک پر احتجاج ضرور کریں گے، اب ہمیں کوئی خطرہ نہیں کہ ہمارے خلاف ایف آر کاٹی جائیں کیونکہ ہمارے خلاف پہلے ہی بہت ایف آر کاٹی جا چکی ہیں۔
آئینی ترامیم کیلئے حکومتی کوششیں تیز کر دی گئی ہیں، ن لیگ اراکین اسی پارلیمنٹ سے نمبرز پورے کرنے کے دعوے کرنے لگے ہیں۔
اس کے دوسری طرف تحریک انصاف کی جانب سے حکومت پر پیسوں کے بل پر وفاداریاں تبدیل کرانے کا الزام لگایا جا رہا ہے۔ ان کے اس بیان سے تحریک انصاف کے رہنما جنید اکبر نے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ یہ ممکن ہے کہ حکومت کو مولانا فضل الرحمان کی ضرورت ہی نہ رہے۔

مزید پڑھیں:  پشاور میں آٹا پھر مہنگا ہونے لگا، 20 کلو تھیلے کی قیمت میں 100 روپے اضافہ