نوازشریف کے پلیٹ لیٹس گررہے ہیں

نوازشریف کے پلیٹ لیٹس گررہے ہیں، جلد لندن بھاگ جائیں گے، عمر ایوب

ویب ڈیسک: انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا کہنا ہے کہ نوازشریف کے پلیٹ لیٹس گررہے ہیں، جلد لندن بھاگ جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ یہ حکومت لندن پلان کے تحت چل رہی ہے، جو اپنی کرپشن چھپانے کے لئے آئین میں ترمیم کے خواہاں ہیں ، لیکن ہم ایسا نہیں ہونے دیں گے۔
انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمر ایوب خان نےکہا کہ نواز شریف کے پلیٹ لیٹس گر رہے، وہ جلد لندن بھاگ جائیں گے۔
عمر ایوب نے مزید کہا کہ ہم پر بنائے گئے تمام کیسز بوگس ہیں، ہمارے لوگوں کو غیر قانونی حراست میں لیا گیا ہے۔ کل کے احتجاج میں ہمارے لوگوں پر تشدد کیا گیا اور فائرنگ کی گئی۔
قائد حزب اختلاف نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے حکم پر اسلام آباد میں 4 اکتوبر کو ہر حال میں احتجاج ہوگا، احتجاج کرنا ہمارا آئینی حق ہے۔
اس موقع پر احمد خان بھچر نے کہا کہ پنجاب پولیس کچے کے ڈاکوؤں کو پکڑ نہیں سکتی، آئی جی کا تمام فوکس پی ٹی آئی کے کارکنوں کی طرف ہے اور اپنی ذمہ داریوں سے غافل ہیں، حکمرانوں نے ظلم و جبر کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔
ماقبل عمر ایوب اور احمد خان بھچر سرگودھا کی انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش ہوئے، عدالت نے کیس کی مزید سماعت 11 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔
قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا کہنا ہے کہ نوازشریف کے پلیٹ لیٹس گررہے ہیں، جلد لندن بھاگ جائیں گے۔

مزید پڑھیں:  صیہونیوں پر اگلی ضرب زیادہ شدید ہوگی، خامنہ ای کی وارننگ