لیڈی ہیلتھ ورکرز کا صوبائی اسمبلی

مطالبات کے حق میں لیڈی ہیلتھ ورکرز کا صوبائی اسمبلی کے باہر احتجاج

ویب ڈیسک: صوبائی دارالحکومت پشاور میں اپنے مطالبات کے حق میں لیڈی ہیلتھ ورکرز کا صوبائی اسمبلی کے باہر احتجاج ہوا۔
احتجاج کے دوران صوبہ بھر سے لیڈی ہیلھ ورکرز اسمبلی چوک پہنچ گئیں ، اس موقع پر ایل ایچ ڈبلیوز نے کہا کہ ہمارا سروس سٹرکیچر نہیں، بنیادی سکیل 5 ہے، آپ گریڈیشن کی جائے۔
صوبائی جنرل سیکرٹری عشرت ملک نے کہا کہ صوبے میں آئی ایچ پی پراجیکٹ کی 4 ہزار لیڈی ہیلتھ ورکرز کو مستقل کیا جائے، 4ماہ کی بند تنخواہیں اور ایک سال کے بقایاجات کی ادائیگی کی جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ مطالبات پورے ہونے تک ہمارا احتجاج جاری رہے گا۔

مزید پڑھیں:  جوبائیڈن انتظامیہ مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کی ذمہ دار ہے، ٹرمپ