دیت کی رقم میں اضافہ

دیت کی رقم میں اضافہ : 81لاکھ 3ہزار 955روپے مقرر

ویب ڈیسک: حکومت نے دیت کی رقم میں 13لاکھ 46 ہزار 53 روپے کا اضافہ کرتے ہوئے 81لاکھ 3ہزار 955روپے مقرر کر دی ۔
وزارت خزانہ کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ رواں مالی سال 2024-25 کے لیے دیت کی رقم میں 13لاکھ 46ہزار 53روپے کا اضافہ کیا گیا ۔
اضافے کے بعد دیت کی رقم 81لاکھ تین ہزار 955روپے مقرر کی گئی ہے جو کہ 30ہزار 630گرام چاندی کی مالیت کے برابر ہے۔
اس سے قبل گزشتہ مالی سال 2023-24 کے لیے 30ہزار 630گرام چاندی کی مالیت کے برابر دیت کی رقم 67لاکھ 57 ہزار 902روپے مقرر کی گئی تھی۔
گزشتہ ایک سال کے دوران ملک میں چاندی کی قیمتوں میں ہونے والے اضافے کے تناظر میں حکومت نے رواں مالی سال 2024-25 کے لیے دیت کی رقم 13 لاکھ 46 ہزار 53 روپے کے اضافے کے ساتھ 67لاکھ 57ہزار 902 روپے سے بڑھا کر 81لاکھ 3ہزار 955روپے مقرر کر دی ہے ۔

مزید پڑھیں:  جنوبی وزیرستان میں نوجوان کی ذبح شدہ نعش برآمد