پناہ گزین کیمپ پر اسرائیل نےبارود

پناہ گزین کیمپ پر اسرائیل نےبارود برسا دیا، 16 فلسطینی شہید

ویب ڈیسک: غزہ کے شہری علاقوں کا پورا انفراسٹرکچر تباہ و برباد کرنے کے بعد اب پناہ گزین کیمپ پر اسرائیل نےبارود برسانا معمول بنا دیا، تازہ کارروائی کے دوران 16 فلسطینی شہید جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق غزہ کے مغربی کنارے پر اسرائیل نے پناہ گزین کیمپ پر حملہ کر دیا جس میں 16 فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی کردیے گئے۔ ان 16 شہادتوں کے ساتھ ہی شہداء کی مجموعی تعداد 41 ہزار کے قریب ہوتی جا رہی ہے۔
اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا کہ طولکرم پر حملے میں حماس رہنما یاسر عبدالراق شہید ہو چکے ہیں تاہم اس کی تردید یا تصدیق تاحال نہیں کی گئِ ہے۔
یاد رہے کہ اسرائیلی طیاروں نے بیروت میں 17 حملے کیے جس میں سے ایک حملے میں 9 افراد شہید ہوئے جبکہ باقی حملوں میں متعدد افراد زخمی ہوئے۔
غزہ میں‌ہر سو تباہی و بربادی پھیلانے کے بعد اب پناہ گزین کیمپ پر اسرائیل نےبارود برسانا معمول بنا دیا، تازہ کارروائی کے دوران 16 فلسطینی شہید جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔
گزشتہ روز ایران کے اسرائیل پر حملے کو جہاں امریکہ نے دہشت گردی قرار دیا تھا ، اس مقامی افراد کا کہنا ہے کہ اب امریکہ کو اسرائیلی دہشت گردی دکھائی نہیں دے رہی.

مزید پڑھیں:  لاہور دنیا کاآلودہ ترین شہر قرار ، دہلی کا دوسرا نمبر