آرٹیکل 63اے فیصلہ کے بعد آئینی ترامیم پارلیمنٹ سے منظور کرانے کی تیاریاں تیز، بیرون ملک گئے اراکین کو بھی فوری طلب کر لیا گیا۔

آئینی ترامیم پارلیمنٹ سے منظور کرانے کی تیاریاں، اراکین طلب

ویب ڈیسک: آرٹیکل 63اے فیصلہ کے بعد آئینی ترامیم پارلیمنٹ سے منظور کرانے کی تیاریاں تیز، بیرون ملک گئے اراکین کو بھی فوری طلب کر لیا گیا۔
حکومت نے آئین کے آرٹیکل 63 اے نظرثانی کیس میں عدالتی فیصلے کے بعد پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کا اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔
پارلیمانی ذرائع کے مطابق اجلاس بلانے کے لئے سپیکر قومی اسمبلی اور وزیر پارلیمانی امور کی مشاورت ہوئی ہے۔ اس سلسلے میں قومی اسمبلی اور سینیٹ اجلاس پیر کو بلائے جانے پر مشاورت کی گئی،
اجلاس کے لیے حکومت نے بیرون ملک گئے ہوئے اراکین پارلیمنٹ کو بھی واپس بلالیا۔ خورشید شاہ، طارق فضل چوہدری سمیت متعدد اراکین بیرون ملک ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نظرثانی کیس میں فیصلے کے بعد پارلیمنٹ سے آئینی ترامیم منظور کرانے کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں:  نواز شریف کاخیبرپختونخواسےمریضوں کاپنجاب جانے کا بیان مضحکہ خیز ہے ،بیرسٹر سیف