حوثیوں کے تل ابیب پر ڈرون

یمنی حوثیوں کے تل ابیب پر ڈرون حملے، متعدد زخمی

ویب ڈیسک: یمن کے حوثیوں کے تل ابیب پر ڈرون حملے ، اس دوران اسرائیل میں دوڑیں لگ گئیں اور متعدد زخمی ہو گئے۔
تل ابیب میں چار زور دار دھماکے سنے گئے۔ حوثیوں کے فوجی ترجمان یحییٰ سریع نے جمعرات کی صبح تل ابیب کو 5 ڈرون طیاروں سے نشانہ بنانے کی کامیاب کارروائی کا اعلان کیا، جبکہ اسرائیلی فوج نے اعتراف کیا کہ 2 ڈرون تل ابیب تک پہنچے۔
یحییٰ سریع نے ایک بیان میں کہا کہ یافا کے ایک اہم ہدف کو متعدد ڈرون طیاروں سے نشانہ بنایا گیا، یہ کارروائی کامیاب رہی کیونکہ ڈرون بغیر کسی رکاوٹ کے اپنے ہدف تک پہنچے اور دشمن انہیں نہیں گرا سکا۔
دوسری جانب، اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ انہوں نے تل ابیب کے جنوب میں واقع بات یام کے علاقے میں دو ڈرون طیاروں کا پتہ لگایا، جن میں سے ایک کو تباہ کر دیا گیا جبکہ دوسرا ایک کھلی جگہ پر جا کر گرا۔
یمن کے حوثیوں کے تل ابیب پر ڈرون حملے ، اس دوران اسرائیل میں دوڑیں لگ گئیں اور متعدد زخمی ہو گئے۔ وثیوں کے فوجی ترجمان یحییٰ سریع نے جمعرات کی صبح تل ابیب کو 5 ڈرون طیاروں سے نشانہ بنانے کی کامیاب کارروائی کا اعلان کیا، جبکہ اسرائیلی فوج نے اعتراف کیا کہ 2 ڈرون تل ابیب تک پہنچے۔

مزید پڑھیں:  موسمیاتی تغیر سے ناواقف محکمہ تعلیم نے سکول ٹائمنگ چینج کر دی