100انڈیکس 83 ہزار کی حد عبور

سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100انڈیکس 83 ہزار کی حد عبور کر گیا، ڈالر سستا

ویب ڈیسک: پاکستان سٹاک ایکشچینج میں زبردست تیزی دیکھی جا رہی ہے، کاروباری دن 100انڈیکس 83 ہزار کی حد عبور کر گیا۔
کاروباری ہفتے کے آخری روز کے پہلے سیشن کے آغاز سے ہی پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی دیکھنے میں آئی، اور ہنڈریڈ انڈیکس 83 ہزار پوائنٹس کی بلند ترین سطح عبور کر گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق سٹاک ایکسچینج میں 319 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 100انڈیکس 83ہزار 41 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا ہے۔
گزشتہ روز سٹاک مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران زبردست تیزی ریکارڈ کی گئی جس کے باعث 754 پوائنٹس اضافے کے ساتھ سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس 82 ہزار 721 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں مسلسل کمی ہونے لگی ہے۔ انٹر بینک میں امریکی کرنسی 24 پیسے سستی ہونے کے بعد 277 روپے 74 پیسے سے کم ہو کر 277 روپے 50 پیسے پر آ گیا ہے۔
یاد رہے کہ پاکستان سٹاک ایکشچینج میں زبردست تیزی دیکھی جا رہی ہے، کاروباری دن 100انڈیکس 83 ہزار کی حد عبور کر گیا، کاروباری ہفتے کے آخری روز کے پہلے سیشن کے آغاز سے ہی پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی دیکھی گئی، جبکہ اس کامیابی کے ساتھ ساتھ ڈالر کی قیمت مین‌بھی کمی واقع ہوئی ہے.

مزید پڑھیں:  ڈیپوٹیشن پر خیبرپختونخوا آئے ملازمین کا واپس جانے سے انکار