پشاور سمیت صوبہ بھر میں ڈینگی

پشاور سمیت صوبہ بھر میں ڈینگی پھیلنے لگا، مزید 141 کیسز رپورٹ

ویب ڈیسک: پشاور سمیت صوبہ بھر میں ڈینگی پھیلنے لگا، ماہرین کے مطابق ڈینگی کے پھِلاو میں تیزی دیکھی جا رہی ہے ، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 141 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
محکمہ صحت کے مطابق حالیہ 141 کیسز رپورٹ ہونے پر صوبے میں ڈینگی کے فعال کیسز کی تعداد 511 تک پہنچ گی ہے، جبکہ صوبے میں اب تک ڈینگی کے ایک ہزار 222 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کی رپورٹ کے مطابق اب تک ڈینگی میں مبتلا 709مریض صحت یاب ہو چکے ہیں، اس کے علاوہ صوبہ بھر کے مختلف ہسپتالوں میں اس وقت صرف 34 متاثرہ افراد زیر علاج ہیں۔
ان کیسز کے پھیلاو کے حوالے سے محکمہ صحت کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ پشاور سے 373 اور ایبٹ آباد سے 139 ڈینگی کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، ہنگو 115، مانسہرہ 104، نوشہرہ 100،چارسدہ59،کوہاٹ میں 42افراد ڈینگی سے متاثر ہوچکے ہیں۔
محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق ہری پور 36، بنوں 25،مردان 36،باجوڑ 25اورصوابی میں 36 افراد ڈینگی سے متاثر ہوئے، دوسری طرف رواں سال ڈینگی سے اب تک دو اموات واقع ہوئی ہیں۔
یاد رہے کہ پشاور سمیت صوبہ بھر میں ڈینگی پھیلنے لگا، ماہرین کے مطابق ڈینگی کے پھِلاو میں تیزی دیکھی جا رہی ہے ، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 141 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  پشاور :خیبرپختونخوا ہیلتھ ورکرز کا احتجاج کامیاب مذاکرات کے بعد ختم