وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیراعظم

وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیراعظم نے طلب کر لیا، اہم امور پر تبادلہ خیال کا امکان

ویب ڈیسک: وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیراعظم نے طلب کر لیا، اجلاس میں اہم امور کے ساتھ ساتھ ملکی سیاسی ومعاشی صورتحال پر غور کیا جائیگا۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس دن ساڑھے 11 بجے طلب کر لیا ہے۔
اس حوالے سے بتایا گیا کہ اجلاس میں ملک کی سیاسی اور معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، کابینہ اجلاس میں ایس سی او کانفرنس کی تیاریوں کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔
یاد رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ امریکا سے واپسی پر یہ پہلا اجلاس ہوگا۔ اس کے ساتھ ہی وزیراعظم نے وفاقی کابینہ اجلاس طلب کیا ہے، اجلاس میں اہم امور کے ساتھ ساتھ ملکی سیاسی ومعاشی صورتحال پر غور کیا جائیگا۔

مزید پڑھیں:  یرغمالی ہمارے ہیرو، ان کی واپسی ہدف ہے، نیتن یاہو