کالعدم تنظیم پی ٹی ایم کیخلاف

کالعدم تنظیم پی ٹی ایم کیخلاف ریاست حرکت میں آگئی

ویب ڈیسک: کالعدم تنظیم پی ٹی ایم کیخلاف ریاست حرکت میں آگئی اور پشتون تحفظ مومنٹ کے 52 اراکین کے نام فورتھ شیڈول میں شامل کر لئے۔
کالعدم تنظیم کی مدد کرنے کے سلسلے میں خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے 52 افراد کے نام پاکستان کے اینٹی ٹیررزم ایکٹ 1997 کے سیکشن 11EE کے تحت شیڈول 4 میں شامل کر دیئے گئے ہیں۔
اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ جن افراد کے نام فورتھ شیڈول میں شامل کیے گئے ہیں ان کا تعلق جنوبی وزیرستان، صوابی، باجوڑ، خیبر، مالاکنڈ اور مہمند کے علاقوں سے ہے۔
یاد رہے کہ وفاقی حکومت نے چھ اکتوبر کو پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا تھا۔
کالعدم تنظیم پی ٹی ایم کیخلاف ریاست حرکت میں آگئی اور پشتون تحفظ مومنٹ کے 52 اراکین کے نام فورتھ شیڈول میں شامل کر لئے۔

مزید پڑھیں:  غیرآئینی اقدام کی توثیق کا اختیار ججز کے پاس کہاں سے آجاتا ہے؟ چیف جسٹس