اسرائیل کی شام پر بمباری

اسرائیل کی شام پر بمباری، بچوں سمیت 7 افراد جاں بحق

ویب ڈیسک: اسرائیل کی شام پر بمباری کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ حملوں کے باعث بچوں سمیت 7 افراد جاں بحق ہوئے۔ بتایا گیا ہے کہ شام کے دارالحکومت دمشق میں المزہ کالونی پر اسرائیلی حملے کئے گئے ہیں۔
لبنان کے بعد اسرائیل کے دمشق پر حملے جاری ہیں جہاں ایک رہائشی عمارت پر فضائی حملے میں خواتین اور بچوں سمیت 7 شہری جان کی بازی ہارگئے۔
ذرائع کے مطابق شام کی وزارت دفاع کے مطابق دمشق کے گنجان آباد محلے المزہ میں رہائشی اور تجارتی عمارتوں میں سے ایک کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 9 افراد جاں بحق اور 11 دیگر زخمی ہوگئے۔
اس دوران اسرائیل کی جانب سے دعویٰ کیا گیاتھا کہ جس عمارت پر حملہ کیا گیا وہاں پر قدس فورس کے ڈپٹی کمانڈر رضا فلاح زادہ اور جہاد تحریک کے سیکرٹری زیاد النخالہ موجود تھے۔
ایرانی ذرائع نے دمشق میں ہدف بنانے والے مقام پر قدس فورس کے ڈپٹی کمانڈر رضا فلاح زادہ اور جہاد تحریک کے سیکرٹری زیاد النخالہ کی موجودگی کی اسرائیلی دعویٰ کی تردید کر دی۔
دمشق میں ایرانی سفارت خانے نے اس بات کی تردید کی ہے کہ المزہ کالونی پر حملے میں ایرانی مارے گئے تھے، شام کی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ اسرائیل نے مقبوضہ شام کے گولان کی سمت سے تین میزائلوں سے فضائی حملہ کیا، جس میں المزہ کے پڑوس میں ایک رہائشی عمارت کو نشانہ بنایا گیاتھا۔
شامی ذرائع کے مطابق اسرائیلی حملے نے دمشق میں ایرانی پاسداران انقلاب اور حزب اللہ سے منسلک عمارت کو نشانہ بنایا، جاں بحق ہونے والوں میں دو غیر شامی شہری بھی شامل تھے۔
شام کے آبزرویٹری نے اس بات کی تصدیق کی کہ اسرائیل نے دمشق میں المزہ کالونی میں نشانہ بنائے گئے عناصر کی نگرانی کی، حملے کی جگہ سے ملنے والی فوٹیج میں ایک بڑی عمارت جزوی طور پر دھوئیں میں ڈوبی ہوئی دکھائی دے رہی ہے۔
اسرائیل کی شام پر بمباری کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ حملوں کے باعث بچوں سمیت 7 افراد جاں بحق ہوئے۔ بتایا گیا ہے کہ شام کے دارالحکومت دمشق میں المزہ کالونی پر اسرائیلی حملے کئے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  مخصوص نشستیں:سپیکر کا فیصلہ جلد کرنے کیلئے الیکشن کمیشن کودوسرا خط