اسامہ بن لادن کے بیٹے

اسامہ بن لادن کے بیٹے کو فرانس سے نکال دیا گیا

ویب ڈیسک: اسامہ بن لادن کے بیٹے کو فرانس سے نکال دیا گیا، اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ انہیں سوشل میڈیا پر دہشت گردی کی تعریف کرنے اور عظمت دینے والے تبصرے پوسٹ کرنے کے بعد انہیں فرانس سے ڈی پورٹ کیا گیا۔
واقعات کے مطابق القاعدہ کے بانی اسامہ بن لادن کے ایک بیٹے عمر بن لادن کو فرانس سے ملک بدر کر دیا گیا جہاں وہ برسوں تک نارمنڈی گاؤں میں قدرتی مناظر کی نقاشی کرتے رہے ہیں۔
فرنچ وزیرِ داخلہ برونو ریٹایلیو نے کہا کہ انہوں نے عمر بن لادن کی فرانس واپسی پر پابندی کے حکم نامے پر دستخط کئے، ملک بدری کے بعد عمر بن لادن کو کہاں بھیجا گیا اس بارے میں انہوں نے کوئی تفصیلات نہیں بتائیں۔
فرانس کے وزیر داخلہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ عمر بن لادن جو ایک برطانوی شہری کے شریکِ حیات کے طور پر کئی سالوں سے یہاں مقیم ہیں، انہوں نے 2023ء میں اپنے سوشل نیٹ ورکس پر ایسے تبصرے شائع کئے جن میں دہشت گردی کی تعریف کی گئی۔
انہوں نے مزید کہا انتظامی پابندی اس بات کو یقینی بناتی ہے کہ عمر بن لادن کسی بھی وجہ سے فرانس واپس نہیں آ سکتے۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی کے گرفتار کارکنوں کو اڈیالہ جیل سے منتقل کرنے کا فیصلہ