خیبرپختونخوا میں دوسرے ضمنی بلدیاتی انتخابات

خیبرپختونخوا میں دوسرے ضمنی بلدیاتی انتخابات 20 اکتوبر کو ہوں گے

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا میں دوسرے ضمنی بلدیاتی انتخابات 20 اکتوبر کو ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق صوبہ کے مختلف اضلاع میں نیبرہڈ اور ویلیج کونسلوں میں مختلف کیٹگریز کی خالی نشستوں پر دوسرے ضمنی بلدیاتی انتخابات 20 اکتوبر کو ہوں گے۔
یہ ضمنی بلدیاتی انتخابات 18 اضلاع کے 55 ویلیج و نیبرہڈ کونسلز میں جنرل، خواتین، مزدور و کسان اور نوجوانوں کے لئے مخصوص خالی نشستوں پر ہوں گے۔
مجموعی طور پر 39 جنرل ، 06 خواتین، 04 مزدور و کسان اور 07 نوجوانوں کی خالی نشستوں پر انتخابات منعقد ہوں گے۔
انتخابات پشاور، نوشہرہ، چارسدہ، خیبر، صوابی کوہاٹ، کرک، لکی مروت، ڈی آئ خان، ٹانک ، ایبٹ آباد، مانسہرہ، کولائی پلاس کوہستان، سوات ، شانگلہ، بونیر، دیر لوئر اور باجوڑ میں منعقد ہونگے۔
یاد رہے کہ خیبرپختونخوا میں دوسرے ضمنی بلدیاتی انتخابات 20 اکتوبر کو ہوں گے۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا کے گرفتار اراکین اسمبلی کے پروڈکشن آرڈر جاری