پاکستان کیخلاف ونڈے سیریز کیلئے

پاکستان کیخلاف ونڈے سیریز کیلئے پیٹ کمنز کینگروز سکواڈ کے کپتان مقرر

ویب ڈیسک: پاکستان کیخلاف ونڈے سیریز کیلئے کینگروز سکواڈ کا اعلان کر دیا گیا ہے، آسٹریلوی ٹیم کی قیادت پیٹ کمنز کریں گے جبکہ ٹیم میں دیگر اہم کھلاڑی بھی شامل ہیں۔ ٹیم سلکیٹر نے ٹیم کو تجربات سے گزرنے کا بھی عندیہ دیدیا۔
شاہین اگلے ماہ آسٹریلیا کا دورہ کریں گے، اس دوران دونوں ٹیموں کے درمیان 3 ون ڈے اور 3 ٹی 20 میچز کی سیریز کھیلی جائے گی۔ پاکستان کیخلاف ونڈے سیریز کیلئے اعلان کردہ آسٹریلوی سکواڈ کی قیادت پیٹ کمنز کے سپرد کر دی گئی ہے۔
کسی بھی بڑے ایونٹ میں ایک بار پھر سے پیٹ کمنز کو کپتان بنانا ان پر اعتماد کا اظہار ہے، ون ڈے سیریز کیلئے اعلان کردہ کینگروز سکواڈ میں شین ایبٹ، کوپر کنولی، جیک فریزر میگرک، ایرون ہارڈی، جوش ہیزل ووڈ، جوش انگلس، مارنوس لبوشین، گلین میکسویل، سٹیو سمتھ، میچل سٹارک، میتھیو شارٹ مارکس اسٹوئنس اور ایڈم زمپا شامل کئَے گئے ہیں۔
آسٹریلوی چیف سلیکٹر جارج بیلی کا کہنا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی سے قبل یہ آخری ون ڈے سیریز ہے لہذٰا سکواڈ میں توازن برقرار رکھنے کی کوشش کی گئی ہے۔ اس سے قبل ٹیم کو تجربات سے بھِ گزارنا ہمارا مقصد ہے اسی لئے کئِ سینئرز کی بجائے جونیئر کھلاڑیوں کو موقع دیا گیا ہے۔
جارج بیلی کا کہنا تھا کہ موجودہ ٹیم سلیکشن کا مقصد فروری میں پاکستان میں ہونے والی چیمپئنز ٹرافی کے لیے اپنے سکواڈ کی جانچ ہے، اس سے انہیں اپنے تجربے کو بڑھانے کا موقع بھی میسر آئیگا۔ اس کے ساتھ ساتھ پاکستانی کھلاڑیوں سے اپنے کھیل کو مطابقت رکھنے کا بھی موقع ملے گا.

مزید پڑھیں:  واڑی بازار میں باولے کتوں کی یلغار، 8 افراد کاٹ ڈالے، ویکسین ناپید