قائدین کی شرکت سے معذرت

ڈی چوک احتجاج: پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے قائدین کی شرکت سے معذرت

ویب ڈیسک: اسلام آباد کے ڈی چوک پر احتجاج کے حوالے سے پاکستان تحریک انصاف کی قیادت مخمصے کا شکار ، پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے قائدین نے شرکت سے معذرت کرلی ۔
اس حوالے سے ایک طرف وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور اور پارٹی کے صوبائی جنرل سیکریٹری علی اصغر خان احتجاج کی حمایت کرتے نظر آرہے ہیں تو دوسری طرف پی ٹی آئی کی ضلعی قیادت احتجاج نہ کرنے کے مشورے دے رہی ہے۔
اسلام آباد کے ڈی چوک میں پی ٹی آئی کے احتجاج کے حوالے پشاور میں وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے زیرصدارت ایک اہم
منعقد ہوا جس کا تاحال کوئی خاطر خواہ نتیجہ برآمد نہیں ہوا ۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں صوبے کے تمام اضلاع سے قائدین نے وزیراعلیٰ کو احتجاج نہ کرنے کا مشورہ دیا ہے اور تحریری طور پر آگاہ بھی کیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ضلعی قیادت نے موقف اپنایا ہے کہ مسلسل احتجاج سے وہ تھک چکے ہیں اور ان حالات میں کارکنان کو نکالنا آسان نہیں ہے۔
ضلعی قیادت نے وزیراعلیٰ کو احتجاج کو موخر کرنے کی تجویز دی ہے۔

مزید پڑھیں:  بیرسٹر گوہر کو عمران خان سے انفرادی طور پر ملاقات کی یقین دہانی