پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس

پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس، اے این پی نے آئینی ترامیم پر اپنا مسودہ پیش کردیا

ویب ڈیسک: آئینی ترامیم پر پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں اے این پی نے بھی اپنا مسودہ پیش کردیا ہے ۔
26 ویں آئینی ترامیم کے لیے مشترکہ مسودہ بنانے کی تیاری کے سلسلے میں خصوصی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس خورشید شاہ کی زیر صدارت شروع ہوا۔
پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں 21اراکین پارلیمنٹ نے شرکت کی جس میں مجوزہ آئینی ترامیم پر اتفاق رائے پیدا کرنے کی کوشش کی گئی ۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے نائب وزیر اعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ آئینی ترامیم سے متعلق مسودوں کاجائزہ پارلیمانی کمیٹی لے گی ذیلی کمیٹی کا اجلاس نہیں ہوسکا۔
انہوں نے کہا کہ آئینی ترامیم کے بارے میں سیاسی جماعتوں کے مسودوں پر کمیٹی نے جائزہ لینا شروع کردیا ہے۔
خصوصی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں اے این پی کی جانب سے ایمل ولی خان نے آ ئینی ترامیم سے متعلق پارٹی کا مجوزہ ڈرافٹ پیش کردیا۔

مزید پڑھیں:  ایس سی او کانفرنس،بھارت سمیت مختلف ممالک کےوفود پاکستان پہنچ گئے