653003 4212144 shibli2a akhbar

ہمارا ملک مکمل لاک ڈاؤن کا متحمل نہیں ہو سکتا- وفاقی وزیراطلاعات و نشریات شبلی فراز

اسلام آباد :وفاقی وزیراطلاعات و نشریات شبلی فراز کی کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ، ان کا کہنا تھا کہ کرونا سے ہماری معیشت کو بڑا دھچکا لگا،این سی او سی سمیت متعلقہ اداروں کے باہمی مشورے سے وبا کی صورتحال کا جائزہ لیا جا تا رہا،جب وبا سے دو چار ہوئے تو ملک میں 2 لیبارٹریاں تھیں.

شبلی فراز کا کہنا تھا کہ ہم نے ایسی حکمت عملی تیار کی جس سے کورونا کی روک تھام کیلئے اہم اقدام کیے گئے،
ہمارا ملک مکمل لاک ڈاؤن کا متحمل نہیں ہو سکتا،ٹیسٹنگ لیبارٹریز اور وینٹی لیٹر کی تعداد میں خاطر خواہ اضافہ کیا گیا،زمینی حقائق کو مدنظر رکھتے ہوئے کورونا کی روک تھام کیلئے حکمت عملی تیار کی.

مزید پڑھیں:  مخصوص نشستیں:سپیکر نے سپریم کورٹ کا فیصلہ ناقابل عمل قرار دے دیا

ان کا مزید کہنا تھا کہ لوگوں نے عید کے دوران ایس او پیز کا خیال نہیں رکھا جس سے اموات میں اضافہ ہوا،ایس او پیز پرعمل نہ کرنے کی صورت میں حالات مزید بگڑسکتے ہیں،عوام ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے نقصانات میں کمی کرسکتے ہیں،جن علاقوں میں ایس او پیز پر عمل نہ کیا گیا وہاں سمارٹ لاک ڈاؤن اور سیل کیاجاسکتاہے.

وفاقی وزیراطلاعات و نشریات کا کہنا تھا کہ ایس او پیز پر عمل نہ کرنے والوں کیلئے جرمانے اور سزائیں بھی تجویز کی گئی ہیں، بجٹ میں مشکلات کے باجود ترقیاتی پروگرام،زراعت اور تعمیراتی شعبے کو مراعات دی ہیں،کابینہ اجلاس میں فرنٹ لائن ورکرز کو رسک الاؤئنس جاری رکھنے کی توثیق کی گئی.

مزید پڑھیں:  وزیراعلیٰ کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس، نیب کو جواب جمع کرنے کی ہدایت

ان کا کہنا تھا کہ کابینہ نے بچوں کے حقوق کے تحفظ کے بل پر قانون سازی کی منظوری دی،کورونا سے متاثرہ علاقوں میں ٹارگیٹڈ لاک ڈاؤن کیا جائے گا،پورے شہر میں نہیں،پٹرول کی کوئی قلت نہیں ،خیبر پختونخوا کے کچھ علاقوں میں پٹرول سپلائی جلد بحال ہو جائیگی.