206152 4902800 updates

عیدالاضحی پر قربانی کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے وزیر داخلہ کی سر براہی میں اہم اجلاس

اسلام آباد: وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ  کی سربراہی میں عیدالاضحیٰ پر قربانی کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے خصوصی اجلاس، اس موقع پر وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیر نورالحق قادری  اور معاون خصوصی  برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا بھی موجودتھے، وزیر داخلہ اعجاز اھمد شاہ کے مطابق قربانی ایک مذہبی فریضہ ہے اور حکومت اس سلسلے میں ہرممکن سہولت کو یقینی بنائے گی،انتظامات کے ساتھ ساتھ حفاظتی تدابیر پر عمل ہو اور اس حوالے سے وزارت صحت کی گائیڈ لائنز کے مطابق انتظامات کرنا ضروری ہیں،اس حوالے سے واضح حکمت عملی ترتیب دی جارہی ہے،اس  حکمت عملی کو تمام سٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے ترتیب دیاجائے گا،ہم علماء سے بھی اس سلسلے میں رہنمائی چاہتے ہیں تاکہ عوام کی حفاظت کی جاسکے اور کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے میں مدد مل سکے،مویشیوں کے بیوپاریوں کے مفادات کا تحفظ یقینی بنانے کے ساتھ عوام کے تحفظ کو بنیادی ترجیح دی جائے گی،وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ نے وزارت صحت کو بھی باقاعدہ ایس او پیز بنانے کی ہدایت کی،مویشی منڈیوں اور دیگر معاملات میں احتیاط کی بے حد ضرورت ہے،اس سلسلے میں وزارت صحت واضح ہدایات دے تاکہ سب کے تحفظ کو یقینی بنایاجاسکے۔

مزید پڑھیں:  ہری پور میں آئل ٹینکر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق