6ed05468 2005 42d3 a627 1952da24c0f8

ڈاکٹروں اور میڈیکل سٹاف کے لیے حفاظتی سامان کی آٹھویں کھیپ کی ترسیل

اسلام آباد: ترجمان این ڈی ایم اےکے مطابق آٹھویں کھیپ میں پنجاب، سندھ، خیبر پختونخواہ اور بلوچستان کے ہسپتالوں کو سامان ارسال کیا گیا،آٹھویں کھیپ میں 3 لاکھ 6 ہزار مختلف اقسام کے میڈیکل اور فیس ماسک ارسال کیے گئے،50 ہزار 700 حفاظتی سوٹ، اور 1 لاکھ 50ہزار سرجیکل گاؤن بھی صوبوں کو دئیے گئے،اس کے علاوہ 15 ہزار حفاظتی کیپس، 30 ہزار شوز کوراور 65 ہزار حفاظتی عینکیں دی گئیں،

مزید پڑھیں:  پشاور سے منشیات کی قطر سمگلنگ کی کوشش ناکام، مسافر کو گرفتار کرلیا گیا

آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کو  پہلے ہی ضرورت کے مطابق سامان دے دیا گیا ہے، سندھ کو 70 مزید آئی سی یو ونٹی لیٹرز بھی  ارسال کر دیئے گیے ہیں،پنجاب اور آزاد کشمیر کو ایک ایک آر این اے آٹو ایکسٹرکٹر مشین دی گئی،چاروں صوبوں کو 20، 20 ہزار جبکہ جی بی اور آزاد کشمیر کو 10، 10 ہزار آر این اے آٹو ایکسٹرکٹرز بھی دئیے گئے۔

مزید پڑھیں:  صوابی میں جائیداد تنازعہ پر بھتیجے کے ہاتھوں 2 چچا قتل، ایک زخمی