maxresdefault 31

کورکمانڈرزکانفرنس میں بھارتی جارحانہ عزائم ناکام بنانےکےعزم کا اعادہ

راولپنڈی : آرمی چیف کی سربراہی میں جی ایچ کیومیں کورکمانڈرزکانفرنس.

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق کورکمانڈرزکانفرنس کوملکی اورخطےکی سیکیورٹی صورتحال پربریفنگ،اجلاس میں ملک میں تشددکےواقعات میں کمی پراظہاراطمینان.

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق کانفرنس میں افغان امن عمل کےمغربی سرحدپرمثبت اثرات پرتبادلہ خیال، قومی اداروں کےساتھ مل کرحالات کومعمول پرلانےکامشن جاری رہےگا،بھارتی جارحیت اور دہشتگرد گرو ں کی کھلے عام حمایت کا خصوصی طور پر نوٹ .

مزید پڑھیں:  نوشہرہ میں ڈینگی کے وار ،2 زندگیاں نگل لیں

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق کانفرنس میں کورکمانڈرزکانفرنس کے شرکا نےاس عزم اظہار کیا کہ مقبوضہ کشمیرمیں بےگناہ شہریوں پربھارتی ظلم وستم کوبےنقاب کرتےرہیں گے،بھارت کی دہشت گردتنظیموں کی کھلم کھلاحمایت کو بےنقاب کرتےرہیں گے.

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق کانفرنس میں کورکمانڈرز کانفرنس میں کورونا کے خلاف حکومت کی مہم کا بھرپور حمایت کا عزم کیا گیا ،شرکا کا کہنا تھا کہ کورونا کا مقابلہ صرف جامع قومی حکمت عملی سے کیا جا سکتا ہے،ہر شخص کو کورونا کے خلاف مہم کو کامیاب بنانے کیلئے کردار ادا کرنا ہوگا.ٹڈی دل سے نمٹنے اور دستیاب وسائل کے ساتھ پولیو مہم کو کامیاب بنانے کا جائزہ لیا گیا.

مزید پڑھیں:  آئینی ترامیم کیخلاف وکلاء تحریک کے آغاز کا اعلان کردیاگیا