l 602674 072725 updates 1

شانگلہ میں پولیس کی تحویل میں شہری کی ہلاکت کا واقعہ،وزیر اعلی محمود خان نے واقعے کا نوٹس لے لیا

پشاور: ضلع شانگلہ کے علاقہ کروڑہ میں  پولیس تحویل میں شہری کی ہلاکت کا واقعہ،وزیر اعلی محمود خان  نے واقعے کا نوٹس لے لیا، وزیر اعلی نے آئی جی پی کو  واقعے کی غیر جانبدار انکوائری کا حکم دے دیا،وزیر اعلی کی ہدایت پر واقعے میں مبینہ طور پر ملوث سب انسپکٹر نصیب زادہ گرفتار ،

مزید پڑھیں:  چارسدہ میں چنگ چی رکشہ پرفائرنگ ،باپ تین بیٹوں سمیت قتل

واقعے کا ایف آئی آر درج کر لیا گیا ہے، پولیس نے ایک مقامی ٹرک ڈرائیور کو منشیات رکھنے کے جرم میں گرفتار کیا تھا، مقامی پولیس واقعے کو خود کشی قرار دے رہی ہے،وزیر اعلی محمود خان نے کہا کہ الزام ثابت ہونے پر ذمہ داروں کے خلاف سخت کاروائی ہوگی، کسی کو  بھی اپنے اختیارات سے تجاوز کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، متاثرہ خاندان کے ساتھ پورا انصاف کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت کورونا کا شکار ،ٹیسٹ مثبت آگیا