پشاور: وزیر صحت تیمور جھگڑا کا مردان میڈیکل کمپلیکس میں ڈاکٹر پر تشدد کا نوٹس،انتظامیہ نے اس ضمن میں ذمہ داران کی گرفتاری عمل میں لائی ہے۔
ڈاکٹرز کے خلاف اس طرح کا عمل قطعاً ناقابل برداشت ہے،ڈاکٹرز اور طبی عملے پر تشدد کے انسداد کے لیے بل منظوری کے آخری مراحل میں ہے،چند ضروری ترامیم کے بعد اگست میں بل کی منظوری دے دی جائے گی.