5e75d8000ec1d 1

حکومت نے مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کو قومی مالیاتی کمیشن سے نکال دیا

ویب ڈیسک: اسلام آباد ہائیکورٹ میں قومی مالیاتی کمیشن کی تشکیل کے خلاف ن لیگ کے رہنما خرم دستگیر کی درخواست پر سماعت ہوئی جس میں اٹارنی جنرل خالد جاوید نے وفاقی حکومت کا قومی مالیاتی کمیشن کی تشکیل کا نیا نوٹی فکیشن پیش کیا۔

مزید پڑھیں:  نوشہرہ میں ڈینگی کے وار تیز، 26کنفرم کیسز رپورٹ

اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ جس نوٹی فکیشن کو چیلنج کیا گیا وہ حکومت نے واپس لے لیا تھا اور حکومت نے اب نیا نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے جس سے پہلا نوٹی فکیشن غیرمؤثر ہوگیا، اب نئے نوٹی فکیشن کے مطابق مشیرخزانہ کو کمیشن میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  مجوزہ آئینی ترامیم کےخلاف سپریم کورٹ میں ایک اور درخواست دائر

بعد ازاں عدالت نے نیا نوٹی فکیشن پیش کیے جانے کے بعد خرم دستگیر کی درخواست کو نمٹا دیا.