Screen Shot 2020 07 22 at 3.10.12 PM

سپریم کورٹ نے نیب کی سیاسی انتقامی کاروائیوں کا پردہ فاش کر دیا- بلاول بھٹو زرداری

ویب ڈیسک: چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری بلاول ہاؤس، لاہور میں پریس کانفرنس

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے سب سے بڑے صوبے کو دو سال سے زیرِ تربیت وزراء اور وزیر اعلیٰ کے ذریعے چلایا جارہا ہے،بی آر ٹی کرپشن، مالم جبہ کرپشن، بلین ٹری کرپشن، آڈٹ رپورٹ میں 270 بلین روپے کا گھپلہ، پوسٹ آفس کی وزارت میں 118 بلین کی کرپشن پر تحریک انصاف اسٹے آرڈر اور خاموشی کیوں اختیار کر رہی ہے؟

مزید پڑھیں:  آئی ایم ایف مذاکرات میں چین کا تعاون قابل تحسین ہے، وزیراعظم

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی حکومت کو تاریخ کی کرپٹ ترین حکومت کہا تو جواب میں احسان اللہ احسان کی طرف سے دھمکی ملی۔“مجھے دھمکی دینی ہے تو دو مگر قوم کو جواب دو کہ اے پی ایس کے بچوں کو شہید کرنے والا، فرار کیسے ہوا۔

مزید پڑھیں:  آئینی ترمیم کا مقصد 3 امپائروں کو توسیع دینا ہے، عمران خان

ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے نیب کی سیاسی انتقامی کاروائیوں کا پردہ فاش کر دیا۔ نیب کے سیاسی کردار پر سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد خورشید شاہ سمیت ملک بھر میں نیب کے سیاسی قیدیوں کو رہا کیا جانا چاہئیے۔