today gold prices in pakistan 3

پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ سترہ ہزار تین سو روپے ہو گئی

ویب ڈیسک : عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافے کے باعث پاکستان میں سونے کی قیمت تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے اور ایک تولہ سونا ایک لاکھ سترہ ہزار تین سو روپے کا ہو گیا۔ دس گرام سونے کی قیمت بھی ایک لاکھ روپے سے زیادہ ہو گئی۔

جیولرز کے مطابق پاکستان میں سونے کی فی تولہ دو ہزار تین سو روپے کے اضافے سے ملکی تاریخ میں پہلی بار ایک لاکھ سترہ ہزار تین سو روپے ہو گئی ۔ دس گرام سونا ایک ہزار نو سو بہتر روپے کے اضافے سے ایک لاکھ پانچ سو چھاسٹھ روپے کا ہو گیا جبکہ 22 قیراط سونے کی قیمت بانوے ہزار ایک سو پچاسی روپے فی دس گرام ہو گئی ۔

مزید پڑھیں:  پرانے سعودی طیاروں کی بذریعہ ٹرک منتقلی توجہ کا مرکز بن گئی
مزید پڑھیں:  ترکیہ میں پاکستان کی سرجڑی بہنوں کا کامیاب آپریشن

عالمی مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران سونے کی فی اونس قیمت 26 ڈالر کے اضافے سے ایک ہزار آٹھ سو بیاسی ڈالر تک پہنچ گئی .ماہرین کے مطابق امریکا چین کشیدگی میں اضافے کے باعث سونے میں سرمایہ کاری بڑھنے سے سونا مہنگا ہو رہا ہے۔