roof 1200x628 1024x536 1

صوابی میں بارشوں سے مکان کی چھت گرگئی۔ 5 افراد جاں بحق 2 زخمی

ویب ڈیسک (صوابی): صوابی میں پچھلے تین دنوں سے مسلسل بارش کی وجہ سے کچے مکان کی چھت گرگئی، ایک ہی گھر کے 5 افراد جس میں 3 بچے اور2 بڑے شامل ہے، متاثرہ شخص عثمان غنی کا کہنا تھا کہ منتخب نمائندوں میں ضلعی انتظامیہ ابھی تک ہماری دلجوئی کےلیے نہیں آئے، علاقے میں سوگ کا سماں ہے، مرنے والوں میں عاصمہ کی عمر 26 سال، سلمان کاعمر 15سال، سلمہ کا عمر 10سال، تمنا کی عمر8 سال، مینسہ کی عمر 2سال، جبکہ زخمیوں میں الیاس یارکاعمر 16سال،حسن عمرکا 7 سال شامل ہے، متاثرہ شخص کا حکومتی اور دیگر منتخب نمائندوں کی امداد کی اپیل۔

مزید پڑھیں:  زین قریشی پارلیمنٹ ہاوس سے گرفتار، سیکرٹری قومی اسمبلی سے جواب طلب