428246 121324303

بنوں میں سیکیورٹی فورسز نےتخریب کاری کا منصوبہ ناکام بنا دیا،ریموٹ کنٹرول بم ناکارہ

ویب ڈیسک (بنوں): بنوں ولی نور جانی خیل میں سیکیورٹی فورسز اور پولیس بم ڈسپوزل اسکواڈ نے دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا کر 5/6 کلو ریموٹ کنٹرول بم کو ناکارہ بنا دیا،
تفصیلات کے مطابق بنوں سیکیورٹی اداروں کی انفارمیشن پر ولی نور جانی خیل میں روڈ کنارے نصب ریموٹ کنٹرول بم کو سیکورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرکے بم ڈسپوزل سکواڈ کی مدد سے ناکارہ بنا دیا، پولیس کے مطابق نامعلوم دشتگردوں نے تخریب کاری کے غرض سے روڈ کنارے ریموٹ کنٹرول بم نصب کیا تھا، جس کو بی ڈی ایس اسکواڈ نے انتہائی حکمت عملی کے ساتھ ناکارہ بنا دیا، خود ساختہ ریموٹ کنٹرول بم میں 5/6 کلو بارودی مواد اور ناٹ وغیرہ کا استعمال کیا گیا تھا، بروقت کارروائی سے دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا۔

مزید پڑھیں:  بیروت، واکی ٹاکی دھماکوں میں شہداء 20 ہوگئے