https   cdn.cnn .com cnnnext dam assets 190812102150 imran khan 01

6 ستمبر ہماری بہادر مسلح افواج کی جرات، بہادری اور ایثار و قربانی کی علامت ہے- وزیراعظم عمران خان

ویب ڈیسک(اسلام آباد): یوم دفاع کے حوالے سے اپنے پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے مسلح افواج کے غازیوں اور شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ 6 ستمبر کا دن مسلح افواج کی جرات اورایثارو قربانی کی علامت ‏ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس دن مسلح افواج نے ثابت کیا کہ مادروطن کے دفاع کیلئے ہمہ وقت تیار رہتے ہیں۔

مزید پڑھیں:  نوشہرہ میں ڈینگی کے وار ،2 زندگیاں نگل لیں

ان کا کہنا تھا کہ قوم اور مسلح افواج نے ثابت کیا کہ حجم اہمیت نہیں رکھتا بلکہ جذبہ او رجرات و بہادری زیادہ اہمیت رکھتی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستانی قوم اور مسلح افواج نے بارہا ثابت کیا کہ وہ ملک کے دفاع کی بھرپور صلاحیت ‏رکھتی ہیں اور کسی بھی قسم کی صورتحال سے نبرد آزما ہونے کیلئے پوری طرح تیار ہیں۔

مزید پڑھیں:  دیربالا میں سوزوکی گاڑی حادثے کا شکار ،تین افراد جاں بحق

انہوں نے کہا کہ 1965 کی جنگ کے شہدا اورغازیوں نے عزم اور بے مثال جرات وجذبے کا مظاہرہ کیا تھا۔