654396 3631245 shibli2a akhbar

وزیراعظم کراچی کے عوام کو درپیش دیرینہ شہری مسائل کے حل میں سنجیدہ ہے۔ شبلی فراز

ویب ڈیسک (اسلام آباد): اطلاعا ت ونشریات کے وزیرشبلی فرازنے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان سندھ بالخصوص کراچی کے عوام کو درپیش دیرینہ شہری مسائل کے حل میں سنجیدہ ہیں، انھوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے اس بات سے قطع نظرکہ صوبے میں مخالف جماعت اقتدارمیں ہے، پہلی مرتبہ سندھ اوراس کے بڑے شہر کراچی کے مسائل کوسنجیدگی کے ساتھ حل کیا ہے، وفاقی وزیرنے کہا کہ کراچی کی حالت بدلنے کے منصوبے پرعملدرآمد میں ناکامی کسی بھی دوسرے فریق کے مقابلے میں پاکستان پیپلزپارٹی کی صوبائی حکومت کے لئے زیادہ نقصان دہ ہوگی، انہوں نے کراچی پیکج کومتنازع بنانا بدقسمتی قراردیا، تمام سیاسی فریقوں سے مطالبہ کیا کہ وہ سرجوڑ کربیٹھیں اور کراچی کے عوام کی بہتری کے لئے مل کرکام کریں۔ پنجاب کے انسپکٹرجنرل پولیس کی تبدیلی کے بارے میں شبلی فرازنے کہا کہ گزشتہ پینتیس برسوں میں پاکستان مسلم لیگ نوازکی قیادت اوربدعنوان پولیس افسروں کے گٹھ جوڑ کی وجہ سے حکومت کو پولیس اصلاحات متعارف کرانے میں مشکلات کاسامنا ہے۔

مزید پڑھیں:  دیربالا میں ضمنی بلدیاتی انتخابات 20 اکتوبر کو ہونگے