news 1535632273 9641

زیادتی کے ملزم کی سزا کے حوالے سے فواد چوہدری اور سینیٹر فیصل جاوید کی ٹویٹر پر نوک جھونک

ویب ڈیسک (اسلام آباد): زیادتی کے ملزم کی سزا کے حوالے سے فواد چوہدری اور سینیٹر فیصل جاوید کی ٹویٹر پر نوک جھونک، زندہ جلا دیں، سرعام پھانسی دے دیں، جسمانی عضا کاٹ دیں, فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ عوام کی جانب سے ایسا ردعمل آنا تو سمجھ آتا ہے، لیکن ہمارے وزراء اور پڑھےلکھے طبقات کی جانب سے بغیر کسی ہچکچاہٹ کے ایسی باتیں کرنا ہمارے معاشرے کی متشدد سوچ کا عکاس ہے، جو تشدد کو ہر مسئلے کا حل سمجھتی ہے،
سینیٹر فیصل جاوید خان کا جواب ‏بات deterrence کی ہے، عبرت کا نشان بنانےکی ہے, سزاؤں کو مزیدسخت کرنےاور اصل میں سزائیں دینےکی ہے, کیاوجہ ہے کہ ایسے گھناؤ نےواقعات بڑھ رہے ہیں، شدت تو زیادتی کی ہے، ویسے عوام زیادہ جانتےہیں اور وزراء بھی عوام ہی کےنمائندے ہوتے ہیں، آئین اس معاملے پر اندرونی طور پر بات کریں اور خصی کرنے کی قانون سازی کریں۔

مزید پڑھیں:  صدر مملکت نے مقبوضہ کشمیر میں نام نہاد انتخابات کو مسترد کردیا