.jpg

خیبرپختونخوا اسمبلی کی اپوزیشن خواتین کا سی سی پی او لاہور کے لئے چوڑیوں کا تحفہ

ویب ڈیسک (پشاور): خیبرپختونخوا اسمبلی کی اپوزیشن خواتین نے سی سی پی او لاہور کے لئے چوڑیوں کا تحفہ پیش کیا، نگہت اورکزئی کا کہنا تھا کہ سی سی پی او لاہور کے غیر ذمہ دارانہ بیان پر انہیں ڈوپٹہ اور چوڑیاں بھجوا رہے ہیں، سی سی پی او عمر شیخ کا بیان غیر ذمہ دارانہ ہے، خواتین کی عزتیں محفوظ نہیں رہیں یہ کیسی حکومت ہے، لاہور واقعہ کی رپورٹ منظرعام پر نہ آئی تو سی سی پی او کے .گھر کے باہر دھرنا دیں گے، ہمیں خواتین کے ایشو پر ایوان میں بات تک کرنے نہیں دی جاتی،
نگہت اورکزئی کا مزید کہنا تھا کہ نوشہرہ میں پولیس اہلکار کی قتل کے خلاف نوشہرہ پولیس کو بھی ڈوپٹہ اور چوڑیاں بھجوا رہے ہیں، پریس کانفرنس اپوزیشن خواتین ارکان نگہت اورکزئی اور ریحانہ اسماعیل اور ثوبیہ شاہد نے کی۔

مزید پڑھیں:  دہشتگرد حملے: خیبر پختونخوا میں رواں سال 337سکیورٹی اہلکار اور شہری شہید