Screen Shot 2020 09 16 at 5.44.16 PM

ایف اے ٹی ایف،اینٹی منی لانڈرنگ،انسداددہشتگردی ترمیمی بلز 2020، سمیت پانچ بل ایوان سے منظور کرلیے گئے

ویب ڈیسک(اسلام آباد):اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیر صدارت مشترکہ اجلاس میں ایف اے ٹی ایف بل کثرت رائے سے منظور -اینٹی منی لانڈرنگ ترمیمی بل 2020 کثرت رائے سے منظور۔ انسداددہشتگردی تیسراترمیمی بل 2020 بھی کثرت رائے سے منظور ہوگیا۔

مزید پڑھیں:  آئینی ترمیم تین امپائرز کی توسیع کیلئے ہورہی ہے، عمران خان

مشترکہ اجلاس میں اسلام آباد وقف املاک بل 2020، سروے اینڈمیپنگ ترمیمی بل 2020، اسلام آبادہائی کورٹ ترمیمی بل کثرت رائے سے منظور کرلیا گیا۔مشیرپارلیمانی اموربابراعوان نے بلز ایوان میں پیش کیے-مشترکہ اجلاس کے دوران پاکستان میڈیکل کمیشن ایکٹ میں ترمیم کا بل 2020 ایوان میں پیش کیا گیا۔

مزید پڑھیں:  چارسدہ میں چنگ چی رکشہ پرفائرنگ ،باپ تین بیٹوں سمیت قتل

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیر صدارت ہونے والے مشترکہ اجلاس میں وزیراعظم عمران خان، قائد حزب اختلاف شہباز شریف اور چیئرمین پیپلز پارٹی سمیت حکومتی اور اپوزیشن کے ارکان اسمبلی موجود تھے.