478493 4679739 Gen Bajwa akhbar

سیاسی معاملات میں فوج کا کوئی عمل دخل نہیں، سیاسی معاملات سے دور رکھا جائے- عسکری قیادت

ویب ڈیسک(اسلام آباد) تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کی پارلیمانی رہنماؤں سے ملاقات ہوئی ، ملاقات میں گلگت بلتستان کے انتظامی امور پر بات چیت کی گئی۔

مزید پڑھیں:  پاکستان سٹاک ایکسچینج میِں 81 ہزار پوائنٹس کی حد بحال

عسکری قیادت نے کہا کہ فوج کو سیاسی معاملات سے دور رکھاجائے، ضرورت پڑنے پر فوج ہمیشہ سول انتظامیہ مدد کرتی رہے گی، الیکشن ریفارمز، نیب، سیاسی معاملات میں فوج کا کوئی عمل دخل نہیں۔

مزید پڑھیں:  چیک پوسٹیں ختم ،جرگہ سسٹم بحال کر رہے ہیں: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا

آرمی چیف، ڈی جی آئی ایس آئی کی ملاقات پارلیمانی رہنماؤں سے ملاقات گزشتہ ہفتے ہوئی تھی ، ملاقات میں بلاول بھٹو،شہبازشریف ،شاہ محمود قریشی ، سراج الحق، اسعدالرحمان ، شیری رحمان،خواجہ آصف ،شیخ رشید ،اےاین پی رہنما شریک تھے۔