ویب ڈسک (اسلام اباد) : اطلاعات ونشریات کے وزیرشبلی فراز نے کہاہے کہ وزیراعظم عمران خان نے دنیا کے سامنے کشمیریوں کامقدمہ بھرپوراندازمیں پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ تنازعہ کشمیرکے حل کے بغیر خطے میں امن کاقیام خواب رہے گا۔
ایک ٹوئیٹ میں انہوں نے کہاکہ پوری قوم کواقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں وزیراعظم کے تاریخی خطاب پرفخرہے۔
وفاقی وزیرنے کہاکہ منی لانڈرنگ کے ذریعے بیرون ملک جمع شدہ لوٹی ہوئی دولت کی واپسی کے لئے لائحہ عمل وضع کرنے سے متعلق وزیراعظم کی تجویزبدعنوانی کے خلاف ان کے پختہ عزم کا واضح ثبوت ہے۔