Screen Shot 2020 09 28 at 7.10.05 PM

نئے پاکستان میں قانون سے بالاتر کوئی نہیں، بھتیجی نے آج چچا کی سیاست کا باب بند کر دیا- شبلی فراز، شہزاد اکبر

ویب ڈیسک (اسلام آباد):وزیراطلاعات سینیٹر شبلی فراز اور مشیر داخلہ شہزاد اکبر کی میڈیا بریفنگ

شبلی فراز کا کہنا تھا کہ شہبازشریف عدالت کو سوالات کے جوابات نہ دینے پرگرفتارہوئے، شہباز شریف کسی قسم کے ثبوت پیش نہیں کرسکے،مریم نوازآج خاندانی رئیس ہونے کا دعویٰ کررہی تھیں، یہ لوگ خود کو قانون سے بالاترسمجھتےہیں ،جب کوئی ادارہ ذرائع آمدن کا پوچھے تو جواب نہیں دیتے.

ان کا کہنا تھا کہ سوالات کے جواب دینا اپنی بے عزتی سمجھتے ہیں،ملکی ادارے ان کی منشا کے مطابق کام کریں تو ٹھیک ہے،ان کے لیڈرکے اثاثے،اولاد اورسرمایہ ملک سے باہر ہے، سپریم کورٹ نےعمران خان کو صادق اورامین قراردیا.

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی نےآئینی ترمیم کوعمران خان کی رہائی سے مشروط کردیا

شبلی فراز کا کہنا تھا کہ عمران خان کی بیرون ملک کوئی جائیداد نہیں،ان لوگوں کے تمام اثاثے بیرون ملک ہیں، یہ اقتدارمیں آکرکرپشن کرتے ہیں،اب ایسے نہیں ہوگا، ادارے اپنے فیصلے خود کریں ہم سیاسی بنیادوں پرفیصلے نہیں چاہتے.

شہزاداکبر کا کہنا تھا کہ واضح ہو گیا شہبازشریف کی پارٹی قانونی جنگ ہارگئی،ان کی پریس کانفرنس فرمائشی پروگرام تھا، چوری کو سیاسی بیانیے کی جانب منتقل کرنے کی کوشش ہورہی ہے، مریم نواز نے آج چچا کے خلاف چارج شیٹ پیش کی،بھتیجی نے چچا کی سیاست کا باب بند کردیا.

مزید پڑھیں:  دہشتگردوں کو افغان عبوری حکومت کی حمایت حاصل ہے، پاکستان

ان کا کہنا تھا کہ مریم نواز نے کہا شہبازشریف کی سیاست مفاہمتی ہے،مریم نوازنے چچا کی سیاست کا دھڑن تختہ کردیا،واضح ہو گیا شہبازشریف کی پارٹی قانونی جنگ ہارگئی،عدالت نے کہا شہبازشریف منظم منی لانڈرنگ کررہے تھے،منی لانڈرنگ کیس میں 16 ملزمان شامل ہیں،علی بابا شہبازشریف اور16 چوردیگرہیں.