nirm hospital retrieves plot from cda after 15 years 1548299326 7733

نرم ہسپتال انتظامیہ کے ناروا رویے سے تنگ ملازمین کا کام چھوڑ ہڑتال کا اعلان

ویب ڈیسک (اسلام آباد): قومی ادارہ بحالی معذوراں کے عملے کو شکایت لگانا مہنگا پڑ گیا، قومی ادارہ بحالی معذوراں انتظامیہ کی ملازمین کے خلاف انتقامی کارروائیاں، ملک کے واحد قومی ادارہ بحالی معذوراں میں کام بند ہونے کا خدشہ، نرم ہسپتال انتظامیہ کے ناروا رویے سے تنگ ملازمین کا کام چھوڑ ہڑتال کا اعلان کردیا، نرم ہسپتال ملازمین کا کہنا تھا کہ انتظامیہ کے ناروا سلوک کے خلاف 5 ستمبر سے ہڑتال کر رہے ہیں، ہسپتال انتظامیہ بے جا تنگ، انتقامی کارروائیاں کر رہی ہے، پارلیمنٹ کی قائمہ کمیٹی صحت نے ادارے کا دورہ کیا تھا، پارلیمنٹ کی کمیٹی نے ملازمین سے نرم ہسپتال کے مسائل دریافت کئے تھے، پارلیمنٹ کمیٹی کو ادارے کے مسائل سے آگاہ کرنا جرم ٹہرا ہے، مسائل کی نشاندہی جرم ہے تو یہ جرم بار بار کریں گے، انتظامیہ سچ بولنے کی پاداش میں بلاوجہ تنگ کر رہی ہے، اسلام آباد: ڈاکٹر شائستہ، ڈاکٹر مظہر ملازمین دشمن ہیں، انتظامیہ نے ڈاکٹر، نرسز، پیرامیڈکس کو تنگ کر رکھا ہے، ڈاکٹر فیصل سلطان اسپتال انتظامیہ کے رویے کا نوٹس لیں، مسائل حل نہ ہونے پر سنگین اقدام اٹھانے پر مجبور ہونگے، پہلے مرحلے کا علامتی دوسرے مرحلے کا احتجاج سنگین ہو گا۔

مزید پڑھیں:  انٹرا پارٹی انتخابات: پی ٹی آئی کو دستاویزات جمع کرانے کیلئے مہلت