586d0a27575da

پاک بحریہ اور جاپانی میری ٹائم سیلف ڈیفنس فورس کے مابین مشترکہ بحری مشق کا انعقاد

ویب ڈیسک ( اسلام آباد )ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ اور جاپانی میری ٹائم سیلف ڈیفنس فورس کے مابین مشترکہ بحری مشق کا انعقاد۔ بحری مشق میں پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس ذوالفقار اور جاپانی جہاز اونامی نے شرکت کی ۔ مشق کے دوران مختلف بحری آپریشنز کا انعقاد کیا گیا۔ ترجمان پاک بحریہ یہ بحری مشق سمندری تحفظ اور علاقائی امن و استحکام کیلے پاک بحریہ کے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔ اس مشق کا مقصد دونوں ممالک کی بحری افواج کے مابین تعلقات اور آپریشنز کو مزید فروغ دینا ہے۔

مزید پڑھیں:  عبدالحفیظ شیخ کو کرپشن ریفرنس میں بڑا ریلیف مل گیا