5ee1e3a0ca5ea

بھارت کلبھوشن یادیو کیس نہیں لڑنا چاہتے وہ سیاسی بیان بازی کررہے ہیں- اٹارنی جنرل

ویب ڈسیک ( اسلام آباد )بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کیلئے عالمی عدالت انصاف کے فیصلے پر عمل درآمد کا معاملہ کلبھوشن یادو کے لیے وکیل مقرر کرنے کی درخواست پر عدالتی معاونین کا عدالتی معاونت سے معذرت عدالتی معاونین مخدوم علی خان اور عابد حسن منٹو نے ہائی کورٹ میں جواب جمع کرادی ۔مخدوم علی خان اور عابد حسن منٹو نے عدالت کی معاونت سے معذرت کرلی عابد حسن منٹو نے خراب صحت اور مخدوم علی خان نے پروفیشنل وجوہات کی بنیاد پر پیش ہونے سے معذر ت کر لی ۔عابد حسن منٹو نے کہا کہ اپنی عمر اور جسمانی کمزوری کی وجہ سے عدالت میں پیش ہونے سے قاصر ہوں، اس دوران عابد حسن منٹو کچھ سال قبل وکالت سے ریٹائر ہوچکا ہوں، اعزاز کی بات ہے عدالت نے معاون مقرر کیا، عدالت معذرت قبول کرے کیوں کہ خراب صحت کے باعث معاونت کرنے کی پوزیشن میں نہیں، مخدوم علی خان نے بتایا کہ عدالتی معاون کرنا میرے لیے باعث فخر ہے، پروفیشنل وجوہات کی بنیاد پر عدالتی معاونت نہیں کرسکتا، کلبھوشن یادیو کے لیے وکیل مقرر کرنے کی درخواست پر سماعت آج دن دو بجے ہو گی ۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں لارجر بنچ سماعت کرے گا۔

مزید پڑھیں:  اسد قیصر کا مولانا فضل الرحمن کے اعزاز میں ظہرانہ ،عارف علوی بھی شریک