images 52

مریم اورنگزیب کی اسلام آباد میں پریس کانفرنس. وزیراعظم اور حکومتی ترجمانوں پر تنقید کی نشتر چلادئیے

ویب ڈیسک (اسلام آباد ):ترجمان پاکستان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب کی اسلام آباد میں پریس کانفرنس وزیراعظعمران خان اور حکومتی ترجمانوں پر تنقید کی نشتر چلادئیے، ان کا کہنا تھا کہ جس بدر بشیر نے ایف آئی آر درج کروائیاسے لاپتہ کردیا گیا ہے کرایے کے حکومتی ترجمان تو اپنی عزتیں بچا رہے ہیں، جھوٹ بول کر اداروں کو دبایا جاتا ہےعمران خان کے خلاف ارٹیکل 62/63 کے تحت کاروائی ہونی چاہیے ، سابق ڈی جی ایف آئی اے بشیرمیمن کے انکشافات سامنے آئے ہیں ان کا کہنا تھا کہ خاتون اول کی تصویر لیک ہونے پر حکومت نے انہیں بلا کر اپوزیشن اور شریف خاندان کے خلاف دہشت گردی کا کیس بنانے کا کہا بشیر میمن نے دہشتگری کا مقدمہ بنانے سے انکاکردیا اسی وجہ سےنیب نیازی گٹھ جوڑ معرض وجود میں آیا، مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ بشیر میمن کے انٹرویو میں انکشافات کے بعد شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو رہا کیا جائے اگر ہمارے مطالبات نہ مانے گئے تو پی ڈی ایم کا لائحہ عمل سامنے ہے چار ماہ بعد اس حکومت نے جانا ہے کرائے کے ترجمان بھی سامان باندھ لیں جس وزیراعظم کو یونیورسٹی بنانا تھا وہان سے بھی اپنا سامان اٹھا لیں اب عمران خان کے گھبرانے کا وقت ہوچکا ہے ، بدر بشیر نامی شخص کی درخواست پر آزاد کشمیر کے وزیر اعظم پر بھی پرچہ درج ہو ہے اس پر بھارت میں خوشی کے شادیانے بجائے جارہے ہیں.

مزید پڑھیں:  آئینی ترمیم کیخلاف خیبرپختونخوا حکومت کا سپریم کورٹ جانے کا اعلان